ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  مہاتما گاندھی کے قاتل کی آئیڈیالوجی کے جیتنے کی فکر: دگ وجے سنگھ

 مہاتما گاندھی کے قاتل کی آئیڈیالوجی کے جیتنے کی فکر: دگ وجے سنگھ

Sat, 25 May 2019 10:26:55    S.O. News Service

بھوپال، 25 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیرعلیٰ دگ وجے سنگھ نے آج کہاہے کہ انہیں اس بات کی فکر ہے کہ ملک میں مہاتما گاندھی کے قاتل کے نظریئے کی جیت ہوگئی۔بھوپال پارلیمانی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار کے طور پر شکست کے ایک دن بعد یہاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران مسٹر سنگھ نے کہا کہ وہ جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں اور اس ناطے لوک سبھا انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہیں۔وہ بی جے پی کے دیگر جیتنے والے امیدواروں کو بھی مبارکباددیتے ہیں۔


Share: